Saturday, February 9, 2019

دہی بھلےان ڈھابہ سٹائل کی ریسپی


 دہی بھلےان ڈھابہ سٹائل کی ریسپی

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
! السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
 ویوورزکیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں کہ سب خیریت سے ہونگے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ دہی بھلےان ڈھابہ سٹائل کی ریسپی شئیر کروں گی آپ نے بازار سے با رہا دہی بھلے کھائے ہونگے پر میرے طریقے سے بھی دہی بھلے  بنا کر ضرور ٹرائی کیجئے گا ان شاء اللہ آپ کو بہت پسند آئیں گےآئیے اب ہم ریسیپی کی طرف چلتے ہیں ویوورزسب سے پہلے ہم بھلے تیار کریں گےجو کہ ایک دم سپنچی فلفی اور جوسی ہونگےان شاء اللہ بھلوں کے لیے ہمیں درج ذیل اجزاء درکار ہیں
نمبر1 ایک کپ ماش دال
نمبر2 ایک کپ مونگ دال
(دونوں دالوں کواچھی طرح سےصاف کرنے کے بعد چار سے پانچ گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیااور پھر ان کا پانی ہٹالیا)
نمبر3 آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ کا پاؤڈر
نمبر4 آدھا چائے کا چمچ آم چور پاوڈر
نمبر5 آدھا چائے کا چمچ ہلدی پاوڈر
نمبر6 ایک چمچ دھنیا چوپ کیا ہوا 
سب سے پہلے ہم دونوں دالوں کو علیحدہ علیحدہ گرائنڈ کرنے کے بعداس میں کالی مرچ کا پاؤڈر آم چور پاوڈر ہلدی پاؤڈر اور چوپ کیا ہوا دھنیا ایڈ کردیں گے ویوورزہم اس کوچمچ کی مدد سے ہلا سکتے ہیں مگر مکس نہیں کرسکتےمکس ہمیں ہاتھ کی مدد سےہی کرنا پڑے گا تب ہی ہمارارزلٹ اچھا آئے گا اورہمارےبھلےسپنچی فلفی اور جوسی بنیں گے آپ مکسچرکو ہاتھ کی مدد سےایک ہی ڈائریکشن میں دس سے پندرہ منٹ کےلئےمکس کریں گےجب آپ دیکھیں کہ آپ کا مکسچر پھولا پھولا اور کریمی سا ہو گیا ہے توسمجھ لیں بھلے فرائی ہونے کے لئے یہ تیار ہو چکا ہےاب ہم بھلے فرائی کریںگےبھلےفرائی کرنے سے پہلے ہم تھوڑا گرم پانی اتنی مقدار میں لیں گے کہ جس میں ہمارےبھلے ڈپ ہوجائیں اب ہم گرم پانی میں دو چائے کے چمچ نمک ڈالیں گے جیسے ہی ہم بھلے فرائی کرتے جائیں گےبھلےآئل سے نکال کر اس پانی میں ڈپ کرتے جائیں گے بھلے فرائی کرنے کے لئے آئل میں نے آل ریڈی فرائنگ پین میں ڈال کرمیڈیم فلیم پرتقریبا 5 منٹ سے رکھا ہوا تھا ویوورزہم بھلے میڈیم فلیم پر ہی پکائیں گے اگر آپ نےہائی فلیم پربھلےپکائے تو وہ اوپر سے تو براؤن ہو جائیں گے مگر اندر سے کچے رہ جائیں گےآپ جتنے سائز کے چاہیں اپنے بھلے تیار کرسکتے ہیں ہمیں اندازن تین منٹ لگیں گے دونوں سائیڈ سے بھلے تیار کرنے میں جب آپ دیکھیں کہ دونوں سائیڈ سے بھلے اچھے سے براؤن ہو چکے ہیں اورپک چکے ہیں تو ان کو نکال کر گرم پانی جو ہم نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے اس میں ڈپ کر لیں اسی طرح ہم تمام بھلے تیار کرلیں گے 

سپیشل ٹپ

 ویوورزآج میں آپ کو دہی کے حوالے سے ایک چھوٹا سا ٹپ بتاونگی جو لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہمارا دہی بازار جیسا نہیں بنتا یا کھٹا بنتا ہے تو وہ یہ نوٹ کرلیں آپ دو چمچ کارن فلور کوآگ پر رکھی کیٹل میں ڈالیں اور اوپر سےآدھا گلاس دودھ ڈال دیں اوراس کواتنا پکائیں کہ یہ تھک ہو جائےجب یہ مکسچر تھک ہو جائے گا تو اس کو تھوڑا سا ٹھنڈا کر لیں اورآدھا کلو دہی میں ایڈ کرکے مکس کرلیں ویوورزمکس کرنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ دہی کا کھٹا پن بھی دور ہو گیا ہے اوران شاء اللہ بالکل بازار جیسا ٹیسٹ آئے گا 
ویوورزتمام بھلے پانی میں سے نکال کر چمچوں یا ہاتھ کی مدد سے تھوڑا نچوڑ لیں اور باول میں نکال لیں مزید جو دہی ہم تیار کرچکے ہیں اسکو بھلوں پرڈالیں اور آپ کےایک دم سپنچی فلفی اور جوسی دہی بھلےان ڈھابہ سٹائل تیارہیں امید ہے آج کی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی اجازت دیجئے

 اللہ حافظ 


Thumbnail Dahi Bhalle Recipe In Dhabba Style:


Tags:
fatima shafqat tv,fstv,dahi bhalla by fatima shafqat tv,tasty dahi bhalla recipe,dahi bhalla recipe pakistani,dahi bhalla recipe,dahi,dahi vada,dahi vada recipe in hindi,how to make dahi bara,dahi vada recipe,how to make dahi baray,how to make dahi bhalla pakistani,bhalla,bara,how to make dahi bhalla at home,how to make dahi bhalla in punjabi,dahi baray,ramadan recipe,food street style daal dahi bara,fstv,homemade dahi bhalla recipe,dahi vada homemade

0 Comments:

Post a Comment