بھنے ہوئے چنے اور مکئی کی ریسپی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاته
ویوورزکیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہی ہوں
گے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ بھنے ہوئے چنے اور مکئی کی ریسپی شئیر کروں گی جو کہ کھانے میں بہت ہی نرم خستہ اورمزیدار بنتے ہیں جن کو بڑے چھوٹے سبھی شوق سے کھاتے ہیں جوکہ بازارمیں اکثر پٹھانوں کی ریڑھیوں پر دستیاب ہوتے ہیں اب آپ گھرپر صاف ستھرے طریقے سے ان کو بنائیں اور لطف اندوز ہوں آئیے اب ہم ان کو بنانے کا طریقہ دیکھتے ہیں سب سے پہلے ہم نےایک باؤل سادہ مکئی اورکالے چنوں کو اچھی طرح سے صاف کرکے لے لیا آپ اپنی فیملی کے حساب سے اس کی مقدار کم یا زیادہ کرسکتے ہیں چنےرات بھر پانی میں بھگوکررکھ دیےاب ہم نےاس کا پانی ہٹا دیا ہےاور یہ چنے پھولے پھولے سے نرم ہوچکے ہیں آئے اب ہم اس کو بھونتے ہیں جس کے لئے میں نے آلریڈی دو کپ نمک کڑاہی میں ڈال کر گرم ہونے کے لیےمیڈیم ٹوہای فلیم پر رکھا ہوا ہےجب آپ دیکھیں کہ نمک اچھے سے گرم ہو گیا ہےتو آپ اس میں اندازن ڈیڑھ سے دو مٹھی مکئی کی ڈالیں مکئی کڑاہی میں ایڈ کرنے کے بعد مسلسل چمچ کو ہلاتے رہیں ورنہ آپ کی مکئی جل جائے گی ویوورزآپ نے اس بات کاخاص خیال رکھنا ہےکہ آپ جوبھی چیزمکئی مونگ پھلی کشمیری مکئی یا چنے بھون رہے ہیں ہمیشہ ان کوعلیحدہ علیحدہ بھونیں گےمکس نہیں بھونیں گےآپ مکئی کو مسلسل بھونتے رہیں جب آپ دیکھیں کہ مکئی کا رنگ براؤن ہوچکا ہےاوریہ اچھے سے پک چکی ہے تو اسے چھاننی کی مدد سےاپنے ہاتھوں کو سیف رکھتے ہوئے باہر نکال لیں اسی طرح سے تمام مکئی ہم بھون لیں گے اس کے بعد تقریبا ڈیڑھ سے دو مٹھی مقدار میں چنے کڑاہی میں ڈال کربلکل سیم مکئی والے پراسس سےبھونیں گےجب آپ دیکھیں کہ چنےپھول پھول کر باہر کو آنا شروع ہو گئے ہیں اوریہ اچھے سے پک چکے ہیں تو اسے چھاننی کی مدد سےاپنے ہاتھوں کو سیف رکھتے ہوئے باہر نکال لیں اسی طرح سے تمام چنے ہم بھون لیں گےآپ اسی طرزپرمونگ پھلی اورکشمیری مکئی بھی بھون سکتے ہیں ویوورزاس کےساتھ ہی ہماری نرم خستہ مزیداربھنے ہوئے مکئی اورچنےتیارہیں امید ہے آج کی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی اجازت دیجیے
اللہ حافظ
Tags:
0 Comments:
Post a Comment