Saturday, February 9, 2019

مایونیز کی ریسپی


 مایونیز کی ریسپی

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
! السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
 ویوورزکیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں کہ سب خیریت سے ہونگے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ مایونیز کی ریسپی شئیر کروں گی جوکہ ان شاء اللہ بالکل بازارجیسی ہی ہوگی مایونیز کو ہم برگر سینڈوچیز شوارما بریڈ اور سیلڈ وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں اور یہ بچوں کی کافی پسندیدہ چیز ہےمایونیزتیار کرنے کے لیے ہمیں درج ذیل اجزاءدرکار ہیں
نمبر1 آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ کا پاؤڈر
نمبر2 آدھا چائے کا چمچ نمک 
نمبر3 ایک جواہ لہسن کا 
نمبر4 ایک چمچ چینی
نمبر5 چارچمچ سفید سرکہ 
نمبر6 دو عدد انڈے 
نمبر7 ایک کپ آئل
 ویوورزلہسن کا فلیورہرکسی کو پسند نہیں آتا لہذا اگر آپ کو پسند ہے تو ڈالیں ورنہ نہ ڈالیں آئیےاب ہم اس کو تیار کرتے ہیں سب سے پہلے ہم گرائینڈر کے جگ میں ساری چیزوں کو ایڈ کریں گے جیسا کہ دو عدد انڈےساتھ ہی کالی مرچ کا پاؤڈر نمک لہسن چینی اور سفید سرکہ ایڈ کردیںگے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس میں پانی کا ایک قطرہ بھی نہ ہو اب ہم اس کو گرائنڈ کریں گے جب آپ دیکھیں کہ گرائنڈر کو چلتے ہوئے دو منٹ گزر چکے ہیں اور اس میں ببل بننا شروع ہو گئے ہیں توآئل کوایک باریک تار کی مانند ہلکا ہلکا گرائنڈر کے  اوپر والےمنی کیپ سے ایڈ کرنا شروع کریں اور آہستہ آہستہ تمام آئل چلتے ہوئے گرائنڈر میں ایڈ کر دیں نوٹ کریں کہ گرائنڈر کو مستقل چلتے رہنے دیں گے اس کو روکیں گے نہیں چار سے پانچ منٹ کے لیے مزید گرائینڈ کریں جب آپ دیکھیں کہ یہ وائٹ تھک ہو گیا ہے تواس کو نکال لیں اور تھوڑا ٹھنڈا کرلیں اس کے ساتھ ہی ہماری مزے دار مایونیز تیار ہے امید ہے آج کی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی اجازت دیجئے

 اللہ حافظ 

Thumbnail Mayonnaise Recipe:












Tags:
Fatima Shafqat TV,FSTV,mayonnaise,how to make mayonnaise,mayo,homemade mayonnaise,easy homemade mayonnaise,perfect mayonnaise,homemade mayo recipe,egg mayo recipe,mayonnaise recipe,homemade mayonnaise with olive oil,homemade mayonnaise in urdu,mayonnaise banane ka tarika,easy recipe,mayoniz,mayonise

0 Comments:

Post a Comment