Thursday, January 5, 2023

مُرمُرا لڈو ریسپی


Saturday, February 9, 2019

مایونیز کی ریسپی


 مایونیز کی ریسپی

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
! السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
 ویوورزکیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں کہ سب خیریت سے ہونگے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ مایونیز کی ریسپی شئیر کروں گی جوکہ ان شاء اللہ بالکل بازارجیسی ہی ہوگی مایونیز کو ہم برگر سینڈوچیز شوارما بریڈ اور سیلڈ وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں اور یہ بچوں کی کافی پسندیدہ چیز ہےمایونیزتیار کرنے کے لیے ہمیں درج ذیل اجزاءدرکار ہیں
نمبر1 آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ کا پاؤڈر
نمبر2 آدھا چائے کا چمچ نمک 
نمبر3 ایک جواہ لہسن کا 
نمبر4 ایک چمچ چینی
نمبر5 چارچمچ سفید سرکہ 
نمبر6 دو عدد انڈے 
نمبر7 ایک کپ آئل
 ویوورزلہسن کا فلیورہرکسی کو پسند نہیں آتا لہذا اگر آپ کو پسند ہے تو ڈالیں ورنہ نہ ڈالیں آئیےاب ہم اس کو تیار کرتے ہیں سب سے پہلے ہم گرائینڈر کے جگ میں ساری چیزوں کو ایڈ کریں گے جیسا کہ دو عدد انڈےساتھ ہی کالی مرچ کا پاؤڈر نمک لہسن چینی اور سفید سرکہ ایڈ کردیںگے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس میں پانی کا ایک قطرہ بھی نہ ہو اب ہم اس کو گرائنڈ کریں گے جب آپ دیکھیں کہ گرائنڈر کو چلتے ہوئے دو منٹ گزر چکے ہیں اور اس میں ببل بننا شروع ہو گئے ہیں توآئل کوایک باریک تار کی مانند ہلکا ہلکا گرائنڈر کے  اوپر والےمنی کیپ سے ایڈ کرنا شروع کریں اور آہستہ آہستہ تمام آئل چلتے ہوئے گرائنڈر میں ایڈ کر دیں نوٹ کریں کہ گرائنڈر کو مستقل چلتے رہنے دیں گے اس کو روکیں گے نہیں چار سے پانچ منٹ کے لیے مزید گرائینڈ کریں جب آپ دیکھیں کہ یہ وائٹ تھک ہو گیا ہے تواس کو نکال لیں اور تھوڑا ٹھنڈا کرلیں اس کے ساتھ ہی ہماری مزے دار مایونیز تیار ہے امید ہے آج کی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی اجازت دیجئے

 اللہ حافظ 

Thumbnail Mayonnaise Recipe:












Tags:
Fatima Shafqat TV,FSTV,mayonnaise,how to make mayonnaise,mayo,homemade mayonnaise,easy homemade mayonnaise,perfect mayonnaise,homemade mayo recipe,egg mayo recipe,mayonnaise recipe,homemade mayonnaise with olive oil,homemade mayonnaise in urdu,mayonnaise banane ka tarika,easy recipe,mayoniz,mayonise

دہی بھلےان ڈھابہ سٹائل کی ریسپی


 دہی بھلےان ڈھابہ سٹائل کی ریسپی

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
! السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
 ویوورزکیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں کہ سب خیریت سے ہونگے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ دہی بھلےان ڈھابہ سٹائل کی ریسپی شئیر کروں گی آپ نے بازار سے با رہا دہی بھلے کھائے ہونگے پر میرے طریقے سے بھی دہی بھلے  بنا کر ضرور ٹرائی کیجئے گا ان شاء اللہ آپ کو بہت پسند آئیں گےآئیے اب ہم ریسیپی کی طرف چلتے ہیں ویوورزسب سے پہلے ہم بھلے تیار کریں گےجو کہ ایک دم سپنچی فلفی اور جوسی ہونگےان شاء اللہ بھلوں کے لیے ہمیں درج ذیل اجزاء درکار ہیں
نمبر1 ایک کپ ماش دال
نمبر2 ایک کپ مونگ دال
(دونوں دالوں کواچھی طرح سےصاف کرنے کے بعد چار سے پانچ گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیااور پھر ان کا پانی ہٹالیا)
نمبر3 آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ کا پاؤڈر
نمبر4 آدھا چائے کا چمچ آم چور پاوڈر
نمبر5 آدھا چائے کا چمچ ہلدی پاوڈر
نمبر6 ایک چمچ دھنیا چوپ کیا ہوا 
سب سے پہلے ہم دونوں دالوں کو علیحدہ علیحدہ گرائنڈ کرنے کے بعداس میں کالی مرچ کا پاؤڈر آم چور پاوڈر ہلدی پاؤڈر اور چوپ کیا ہوا دھنیا ایڈ کردیں گے ویوورزہم اس کوچمچ کی مدد سے ہلا سکتے ہیں مگر مکس نہیں کرسکتےمکس ہمیں ہاتھ کی مدد سےہی کرنا پڑے گا تب ہی ہمارارزلٹ اچھا آئے گا اورہمارےبھلےسپنچی فلفی اور جوسی بنیں گے آپ مکسچرکو ہاتھ کی مدد سےایک ہی ڈائریکشن میں دس سے پندرہ منٹ کےلئےمکس کریں گےجب آپ دیکھیں کہ آپ کا مکسچر پھولا پھولا اور کریمی سا ہو گیا ہے توسمجھ لیں بھلے فرائی ہونے کے لئے یہ تیار ہو چکا ہےاب ہم بھلے فرائی کریںگےبھلےفرائی کرنے سے پہلے ہم تھوڑا گرم پانی اتنی مقدار میں لیں گے کہ جس میں ہمارےبھلے ڈپ ہوجائیں اب ہم گرم پانی میں دو چائے کے چمچ نمک ڈالیں گے جیسے ہی ہم بھلے فرائی کرتے جائیں گےبھلےآئل سے نکال کر اس پانی میں ڈپ کرتے جائیں گے بھلے فرائی کرنے کے لئے آئل میں نے آل ریڈی فرائنگ پین میں ڈال کرمیڈیم فلیم پرتقریبا 5 منٹ سے رکھا ہوا تھا ویوورزہم بھلے میڈیم فلیم پر ہی پکائیں گے اگر آپ نےہائی فلیم پربھلےپکائے تو وہ اوپر سے تو براؤن ہو جائیں گے مگر اندر سے کچے رہ جائیں گےآپ جتنے سائز کے چاہیں اپنے بھلے تیار کرسکتے ہیں ہمیں اندازن تین منٹ لگیں گے دونوں سائیڈ سے بھلے تیار کرنے میں جب آپ دیکھیں کہ دونوں سائیڈ سے بھلے اچھے سے براؤن ہو چکے ہیں اورپک چکے ہیں تو ان کو نکال کر گرم پانی جو ہم نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے اس میں ڈپ کر لیں اسی طرح ہم تمام بھلے تیار کرلیں گے 

سپیشل ٹپ

 ویوورزآج میں آپ کو دہی کے حوالے سے ایک چھوٹا سا ٹپ بتاونگی جو لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہمارا دہی بازار جیسا نہیں بنتا یا کھٹا بنتا ہے تو وہ یہ نوٹ کرلیں آپ دو چمچ کارن فلور کوآگ پر رکھی کیٹل میں ڈالیں اور اوپر سےآدھا گلاس دودھ ڈال دیں اوراس کواتنا پکائیں کہ یہ تھک ہو جائےجب یہ مکسچر تھک ہو جائے گا تو اس کو تھوڑا سا ٹھنڈا کر لیں اورآدھا کلو دہی میں ایڈ کرکے مکس کرلیں ویوورزمکس کرنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ دہی کا کھٹا پن بھی دور ہو گیا ہے اوران شاء اللہ بالکل بازار جیسا ٹیسٹ آئے گا 
ویوورزتمام بھلے پانی میں سے نکال کر چمچوں یا ہاتھ کی مدد سے تھوڑا نچوڑ لیں اور باول میں نکال لیں مزید جو دہی ہم تیار کرچکے ہیں اسکو بھلوں پرڈالیں اور آپ کےایک دم سپنچی فلفی اور جوسی دہی بھلےان ڈھابہ سٹائل تیارہیں امید ہے آج کی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی اجازت دیجئے

 اللہ حافظ 


Thumbnail Dahi Bhalle Recipe In Dhabba Style:


Tags:
fatima shafqat tv,fstv,dahi bhalla by fatima shafqat tv,tasty dahi bhalla recipe,dahi bhalla recipe pakistani,dahi bhalla recipe,dahi,dahi vada,dahi vada recipe in hindi,how to make dahi bara,dahi vada recipe,how to make dahi baray,how to make dahi bhalla pakistani,bhalla,bara,how to make dahi bhalla at home,how to make dahi bhalla in punjabi,dahi baray,ramadan recipe,food street style daal dahi bara,fstv,homemade dahi bhalla recipe,dahi vada homemade

Wednesday, February 6, 2019

بھنے ہوئے چنے اور مکئی کی ریسپی

بھنے ہوئے چنے اور مکئی کی ریسپی


بسم اللہ الرحمن الرحیم 
 السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاته 
 ویوورزکیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہی ہوں 
گے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ بھنے ہوئے چنے اور مکئی کی ریسپی شئیر کروں گی جو کہ کھانے میں بہت ہی نرم خستہ اورمزیدار بنتے ہیں جن کو بڑے چھوٹے سبھی شوق سے کھاتے ہیں جوکہ بازارمیں اکثر پٹھانوں کی ریڑھیوں پر دستیاب ہوتے ہیں اب آپ گھرپر صاف ستھرے طریقے سے ان کو بنائیں اور لطف اندوز ہوں آئیے اب ہم ان کو بنانے کا طریقہ دیکھتے ہیں سب سے پہلے ہم نےایک باؤل سادہ مکئی اورکالے چنوں کو اچھی طرح سے صاف کرکے لے لیا آپ اپنی فیملی کے حساب سے اس کی مقدار کم یا زیادہ کرسکتے ہیں چنےرات بھر پانی میں بھگوکررکھ دیےاب ہم نےاس کا پانی ہٹا دیا ہےاور یہ چنے پھولے پھولے سے نرم ہوچکے ہیں آئے اب ہم اس کو بھونتے ہیں جس کے لئے میں نے آلریڈی دو کپ نمک کڑاہی میں ڈال کر گرم ہونے کے لیےمیڈیم ٹوہای فلیم پر رکھا ہوا ہےجب آپ دیکھیں کہ نمک اچھے سے گرم ہو گیا ہےتو آپ اس میں اندازن ڈیڑھ سے دو مٹھی مکئی کی ڈالیں مکئی کڑاہی میں ایڈ کرنے کے بعد مسلسل چمچ کو ہلاتے رہیں ورنہ آپ کی مکئی جل جائے گی ویوورزآپ نے اس بات کاخاص خیال رکھنا ہےکہ آپ جوبھی چیزمکئی مونگ پھلی کشمیری مکئی یا چنے بھون رہے ہیں ہمیشہ ان کوعلیحدہ علیحدہ  بھونیں گےمکس نہیں  بھونیں گےآپ مکئی کو مسلسل بھونتے رہیں جب آپ دیکھیں کہ مکئی کا رنگ براؤن ہوچکا ہےاوریہ اچھے سے پک چکی ہے تو اسے چھاننی کی مدد سےاپنے ہاتھوں کو سیف رکھتے ہوئے باہر نکال لیں اسی طرح سے تمام مکئی ہم بھون لیں گے اس کے بعد تقریبا ڈیڑھ سے دو مٹھی مقدار میں چنے کڑاہی میں ڈال کربلکل سیم مکئی والے پراسس  سےبھونیں گےجب آپ دیکھیں کہ چنےپھول پھول کر باہر کو آنا شروع ہو گئے ہیں اوریہ اچھے سے پک چکے ہیں تو اسے چھاننی کی مدد سےاپنے ہاتھوں کو سیف رکھتے ہوئے باہر نکال لیں اسی طرح سے تمام چنے ہم بھون لیں گےآپ اسی طرزپرمونگ پھلی اورکشمیری مکئی بھی بھون سکتے ہیں ویوورزاس کےساتھ ہی ہماری نرم خستہ مزیداربھنے ہوئے مکئی اورچنےتیارہیں امید ہے آج کی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی اجازت دیجیے 
 اللہ حافظ 


Thumbnail Bhunay Huay Channay Aur Makai Recipe:











Tags:
fatima shafqat tv,fstv,chickpeas,food,kitchen,bhunay hoe channay by fatima shafqat tv,roasted kala chana,kala chana,how to roast chana,roasted chana,fstv,bhunay huay chanay recipe,bhunay chanay k faiday,bhunay huay chanay k fawaid,bhunay huay makkai recipe,how to make bhujy chane,bhujjay chane,fatima shafqat tv,fatima shafqat,fatima shafqat,chany,chana,bhunay huay channay | makai recipe by fatima shafqat tv

شکر قندی کی ریسیپی

شکر قندی کی ریسیپی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
 السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاته
ویوورز آپ لوگ کیسے ہیں امید کرتی ہوں سب خیریت سے ہی ہوں گے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ شکر قندی کی ریسیپی شئیرکرونگی اس کے میٹھے ذائقے کی وجہ سے اس کو سویٹ پٹاٹو بھی کہا جاتا ہےاور یہ بہت ہی مزیدار  بنتی ہےاگر بات کی جائےاس کے فائدے کی تو یہ بڑوں اور چھوٹوں کے لیےیکساں مفید ہےکیونکہ اس میں گلوکوز وٹامن اے وٹامن بی اور وٹامن سی بھرپور مقدارمیں پایا جاتا ہےآئیے اب ہم اس کو بنانے کا طریقہ دیکھتے ہیں سب سے پہلے ہم نے شکرقندی کے پیس لے لیے ان کو اچھی طرح سے واش  کرنے کے بعد خشک کرلیا اور ہاتھ یا برش کی مدد سے ان کوآئل لگا دیااس کے بعد شکرقندی کے پیسزکوخشک پریشر ککرمیں ارینج کرلیا یاد رہے کہ پریشرککرمیں پانی کا یا آئل کا ایک بھی قطرہ موجود نہ ہوشکر قندی کو پریشر ککر میں ارینج کرنے کے بعد بند کرلیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک دھیمی آنچ پرپکائیں پھراس کی سائڈ کو چینج کرلیں اورد س سے پندرہ منٹ کیلئے مزید پکائیں تب فورک کی مدد سے چیک کر لیں کہ آپ کی شکرقندی اچھے سے گل چکی ہےتو شکرقندی کو پلیٹ میں نکال لیں ویوورزآپ کی مزیدارخوش ذائقہ شکرقندی تیار ہےامید کرتی ہوں آج کی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی اجازت دیجئے 
 اللہ حافظ

Thumbnail Sweet Potato Recipe:
Tags:
fatima shafqat tv,fstv,sweet potato,shakarkandi,recipe,sweet potato chaat recipe,roasted sweet potato chaat recipe,easy sweet potato recipe,sweet potato bhuna chaat,sweet potato chaat salad,रोस्ट शकरकंदी रेसिपी,sweet potato roast recipe,अंगीठी शकरकंदी,shakarkandi recipe by fatima shafqat tv,shakarkandi recipe,shakarkandi chaat,shakarkandi ke fayde,fatima shafqat,fstv,how to make sweet potato,sweet potato recipe indian style,sweet potato recipe healthy


لاہوری فرائیڈ فش

لاہوری فرائیڈ فش

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاته

 ویوورز کیسے ہیں اپ لوگ امید کرتی ہوں کہ سب خیریت سےہی ہوں گے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ لاہوری فرائیڈفش کی ریسپی شئیر کروں گی اپ نے بہت سے طریقوں سے فش فرائی کی ہوگی اب میرے طریقے سے بھی فش فرائی ضرور کیجئے گا یقینا آپ کو پسند آئے گی جس کے لیے ہمیں درجہ ذیل اجزا درکار ہیں  
نمبر01- 1کلوگرام مچھلی
مچھلی کو ایک کھانے کا چمچ نمک اور آدھاکپ آٹے کا لگا کرایک گھنٹے کے لئے رکھ دیاپھر آٹے میں سے مچھلی کو نکال کر اچھی طرح واش کر لیااس کے بعد ایک کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ لیااور اس کو اتنے پانی میں حل کیا جتنے پانی میں فش اچھی طرح ڈپ ہوجائے پھر مزید فش کو لہسن والے پانی میں دو گھنٹے کے لئے رکھ کر نکال لیا
نمبر02- ایک چائے کا چمچ آم چور پاؤڈر
نمبر03- ایک چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ پاؤڈر 
نمبر04- ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر
نمبر05- ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ 
نمبر06- ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ 
نمبر07- ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر 
نمبر08- ایک چائے کا چمچ نمک پاؤڈر 
نمبر09- ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا سوکھا دھنیا
نمبر10- ایک کھانے کا چمچ چاولوں کا آٹا 
نمبر11- ڈیڑھ کھانے کا چمچ بیسن
نمبر12- ایک چائے کا چمچ ادرک کا پیسٹ
نمبر13- ایک کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ
نمبر14- ایک چائے کا چمچ انار دانے کا پیسٹ
نمبر15- ایک کھانے کا چمچ سبز مرچ کا پیسٹ 
نمبر16- ایک کھانے کا چمچ چوپ کیے ہوئے میتھی لیف
نمبر17- ایک کھانے کا چمچ چوپ کیے ہوئے پودینہ لیف
نمبر 18- دو کھانے کے چمچ لیمن جوس
نمبر 19- ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ
نمبر20- ایک کھانے کا چمچ سویا ساس
اب ہم ان تمام اجزاءکوفش میں ایڈ کردیں گےاور خوب اچھی طرح سے مکس کرلیں گےپھرپانچ سے نو گھنٹے کے لئے مصالحہ لگی فش کو فریج میں ریسٹ کے لیے رکھ دیں گے تاکہ مصالحہ فش میں اچھی طرح سے جذب ہو جائے بہتر یہ ہے کہ فش کو مصالحہ جذب کرنے کے لئے زیادہ ٹائم دیا جائے ویوورزاس کے بعد ہم فش کو درمیانی آنچ پرفرائی کرلیں گے کیونکہ تیز آنچ پر فش اوپر سے تو فرائی ہو جائے گی مگر اندر سے کچی رہ جائے گی لہذا فش کو میڈیم ‏to ہائی فلیم پر فرائی کریں تاکہ فش اچھی طرح سے اندر تک پک جائے اس کے ساتھ ہی ہماری چٹپٹی خوشبودار اور خوش ذائقہ فرائیڈ فش تیار ہے امید ہے آج کی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی  اجازت دیجیے 
 اللہ حافظ 
  
Thumbnil Lahori Fried Fish
Tags:
fatima shafqat tv,fstv,chatpati fried fish by fatima shafqat tv,fish fry,lahori fry fish recipe,lahori fry fish,lahori fish recipe,lahori fish fry recipe,how to make lahori fish,lahori fish fry recipe by fatima shafqat,fish fry recipe,lahori fish recipe by fatima shafqat tv,fried fish recipe pakistani,fried fish recipe tasty,spicy fried fish,lahori fish fry recipe,easy fish fry recipe,easy fish fry recipe indian,easy fish fry recipe in urdu,how to make fish

Sunday, January 20, 2019

گرم مصالحے کی ریسپی

گرم مصالحے کی ریسپی


بسم اللہ الرحمن الرحیم
 !السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 آج میں آپ لوگوں کے ساتھ گرم مصالحے کی ریسپی شیئر کروں گی ویسے تو گرم مصالحہ بازار سے باآسانی اویلیبل ہے لیکن آپ گھر میں تیار شدہ مصالحہ اپنی مرضی سے اپنے ٹیسٹ کے مطابق بنا سکتے ہیں کیونکہ بعض گھروں میں کم سپائسی اوربعض میں زیادہ سپائسی کھایا جاتا ہےچناچہ گھر میں تیار شدہ گرم مصالحے کا ذائقہ اور خوشبو بھی عمدہ ہوتا ہےآئیے میں آپ کو بتاتی ہوں کہ گرم مصالحہ بنانے کے لئے ہمیں کن کن اجزاء کی ضرورت ہے
   نمبر 01-   4 چمچ خشک دھنیا 
 نمبر 02-   4  عدد بڑی الائچی
         نمبر 03-  4 چمچ زیرہ 
نمبر 04-  4 عدد کری کے پتے
نمبر 05-  1 چمچ سونف 
نمبر 06-  ½ جائفل کا ٹکڑا 
نمبر 07-  4 عدد چھوٹے ٹکڑے دال چینی کے
نمبر 08-  ½1 چمچ کالی مرچ 
نمبر 09-   2 عدد بادیان کے پھول 
نمبر 10-  15 عدد لونگ
نمبر 11-  5 عدد چھوٹی الائچی
آئیے اب ہم اس کو تیار کرتے ہیں سب سے پہلے ہم فرائنگ پین کو گرم کریں گے اور اس میں سوکھا دھنیا بڑی الائچی زیرہ کری کے پتے سونف جائفل دال چینی کالی مرچ اور بادیان کے پھول ڈال کر تھوڑا روسٹ کریں گے اس کے بعد تمام مصالحہ جات کو گرائنڈ کرلیں گے………. اور ویوورز یہ لیں ہمارا خوش ذائقہ اور خوشبودار مصالحہ تیار ہےامید کرتی ہوں آجکی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی اجازت دیجئے 

اللہ حافظ




Thumbnail garam-masala-recipe








Tags:
Fatima Shafqat TV,FSTV,garam masala,masala,recipe,how to make,home made garam masala,gram masala,my kitchen special recipe,home made masala,home made,korma masala,briyani masala,my kitchen my dish,how to make garam masala at home,secret masala,best masala,Garam Masala Recipe In Urdu,Masala Morning Masala TV,How To Make Garam Masala At Home,Homemade Garam,How to make Biryani Masala Powder,Garam Masala Recipe in hindi

خوبانی اور املی کی کھٹی میٹھی چٹنی کی ریسپی



خوبانی اور املی کی کھٹی میٹھی چٹنی کی ریسپی


بسم اللہ الرحمن الرحیم
! السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
ویوورزکیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں کہ سب خیریت سے ہونگے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ خوبانی اور املی کی کھٹی میٹھی چٹنی کی ریسپی شئیر کروں گی جو کہ تکے کباب اور مچھلی کے ساتھ زیادہ ترکھائی جاتی ہےاور یہ بہت ہی مشہور چٹنی ہےآئیے میں آپ کو بتاتی ہوں کہ اس کو بنانے کے لئے ہمیں کن کن اجزاء کی ضرورت ہے

نمبر01-  4 کھانے کے چمچ خشک خوبانی
خوبانی کو اچھی طرح سے واش کیا اور چار گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو کر رکھ دیا
نمبر02-  1کھانے کا چمچ اناردانہ
نمبر03-  1کھانے کا چمچ املی کا سفوف
املی کو پانی میں بھگو دیا پھراس کو ہاتھ کی مدد سےاچھی طرح سے میش کیا اوراس کےگودے کا پانی لے لیا
نمبر04-  ½چائے کا چمچ نمک
نمبر05-  1 چائے کا چمچ چینی
نمبر06-  1عدد سبزمرچ
نمبر07-  ½ چائے کا چمچ آم چور پاؤڈر
نمبر08-  ½ چائے کا چمچ کالا نمک
نمبر09-  ایک عدد لہسن کا جوا


آئیے اب ہم اس کو تیار کرتے ہیں سب سے پہلے خوبانی اناردانہ چینی سبز مرچ اور لہسن کو ہم اچھی طرح سے گرائنڈ کریں گےگرائنڈ کرنے کے بعد نمک آم چور پاؤڈر کالا نمک اور املی کا سفوف اس میں ایڈکردیں گے پھر چمچ کی مدد سے اس کو اچھی طرح سے مکس کر لیں گے ………. اور ویوورز یہ لیں ہماری خوبانی اور املی کی کھٹی میٹھی چٹنی کی ریسپی تیار ہے امید کرتی ہوں آجکی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی اجازت دیجئے

اللہ حافظ



Thumbnail Khubani Aur Imili Ki Khatti Mitthi Chatni


Tags:
Fatima Shafqat TV,FSTV,khubani ki chatni recipe,khubani ki chatni recipe in urdu,sokhi khubani ki chatni,imli aur khubani ki chatni,khubani ki meethi chatni,dry khubani ki chatni,apricot chutney recipe in urdu,Khubani Aur Imli ki Khatti Mitthi Chatni By Fatima Shafqat TV,fstv,chutney,khubani ki chutney easy recipe,sweet chutney,imli chutney,famous recipe,how to make chutni,how to make khubani ki chatni,lahori foods,easy to make,dried apricote,dried plum,chtn





Wednesday, January 16, 2019

khobani or Imili ki Chatkhara Chatni

Khubani aur imli ki chatkhara chatni is a home made recipe in a easy way. Khubani Ki Chutney/Apricot Chutney By Fatima Shafqat, very tasty and easy recipe,sweet dish from Pakistan must try it.Our traditional chutney, which we have been tasting, eating with different snacks, since our childhood.







Chicken Shahi Haleem Recipe

One of the best Chicken Shahi Haleem Recipe all in a quick and easy 3 min video.How to make Chicken Shahi Haleem Recipe by Fatima Shafqat Step by Step Video Recipe in Urdu/Hindi. Professional Haleem Recipe at Home with Simple Easy Steps,Get the authentic real taste of Degi Haleem. It is a very legendary, absolutely delicious and most popular dish in the Middle East and South Asia. It is made up of chicken, lentils and spices, slowly cooked to a thick paste. Very nutritious complete meal and extra ordinary delicious.