شکر قندی کی ریسیپی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاته
ویوورز آپ لوگ کیسے ہیں امید کرتی ہوں سب خیریت سے ہی ہوں گے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ شکر قندی کی ریسیپی شئیرکرونگی اس کے میٹھے ذائقے کی وجہ سے اس کو سویٹ پٹاٹو بھی کہا جاتا ہےاور یہ بہت ہی مزیدار بنتی ہےاگر بات کی جائےاس کے فائدے کی تو یہ بڑوں اور چھوٹوں کے لیےیکساں مفید ہےکیونکہ اس میں گلوکوز وٹامن اے وٹامن بی اور وٹامن سی بھرپور مقدارمیں پایا جاتا ہےآئیے اب ہم اس کو بنانے کا طریقہ دیکھتے ہیں سب سے پہلے ہم نے شکرقندی کے پیس لے لیے ان کو اچھی طرح سے واش کرنے کے بعد خشک کرلیا اور ہاتھ یا برش کی مدد سے ان کوآئل لگا دیااس کے بعد شکرقندی کے پیسزکوخشک پریشر ککرمیں ارینج کرلیا یاد رہے کہ پریشرککرمیں پانی کا یا آئل کا ایک بھی قطرہ موجود نہ ہوشکر قندی کو پریشر ککر میں ارینج کرنے کے بعد بند کرلیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک دھیمی آنچ پرپکائیں پھراس کی سائڈ کو چینج کرلیں اورد س سے پندرہ منٹ کیلئے مزید پکائیں تب فورک کی مدد سے چیک کر لیں کہ آپ کی شکرقندی اچھے سے گل چکی ہےتو شکرقندی کو پلیٹ میں نکال لیں ویوورزآپ کی مزیدارخوش ذائقہ شکرقندی تیار ہےامید کرتی ہوں آج کی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی اجازت دیجئے
اللہ حافظ
0 Comments:
Post a Comment