Wednesday, February 6, 2019

لاہوری فرائیڈ فش

لاہوری فرائیڈ فش

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاته

 ویوورز کیسے ہیں اپ لوگ امید کرتی ہوں کہ سب خیریت سےہی ہوں گے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ لاہوری فرائیڈفش کی ریسپی شئیر کروں گی اپ نے بہت سے طریقوں سے فش فرائی کی ہوگی اب میرے طریقے سے بھی فش فرائی ضرور کیجئے گا یقینا آپ کو پسند آئے گی جس کے لیے ہمیں درجہ ذیل اجزا درکار ہیں  
نمبر01- 1کلوگرام مچھلی
مچھلی کو ایک کھانے کا چمچ نمک اور آدھاکپ آٹے کا لگا کرایک گھنٹے کے لئے رکھ دیاپھر آٹے میں سے مچھلی کو نکال کر اچھی طرح واش کر لیااس کے بعد ایک کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ لیااور اس کو اتنے پانی میں حل کیا جتنے پانی میں فش اچھی طرح ڈپ ہوجائے پھر مزید فش کو لہسن والے پانی میں دو گھنٹے کے لئے رکھ کر نکال لیا
نمبر02- ایک چائے کا چمچ آم چور پاؤڈر
نمبر03- ایک چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ پاؤڈر 
نمبر04- ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر
نمبر05- ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ 
نمبر06- ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ 
نمبر07- ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر 
نمبر08- ایک چائے کا چمچ نمک پاؤڈر 
نمبر09- ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا سوکھا دھنیا
نمبر10- ایک کھانے کا چمچ چاولوں کا آٹا 
نمبر11- ڈیڑھ کھانے کا چمچ بیسن
نمبر12- ایک چائے کا چمچ ادرک کا پیسٹ
نمبر13- ایک کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ
نمبر14- ایک چائے کا چمچ انار دانے کا پیسٹ
نمبر15- ایک کھانے کا چمچ سبز مرچ کا پیسٹ 
نمبر16- ایک کھانے کا چمچ چوپ کیے ہوئے میتھی لیف
نمبر17- ایک کھانے کا چمچ چوپ کیے ہوئے پودینہ لیف
نمبر 18- دو کھانے کے چمچ لیمن جوس
نمبر 19- ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ
نمبر20- ایک کھانے کا چمچ سویا ساس
اب ہم ان تمام اجزاءکوفش میں ایڈ کردیں گےاور خوب اچھی طرح سے مکس کرلیں گےپھرپانچ سے نو گھنٹے کے لئے مصالحہ لگی فش کو فریج میں ریسٹ کے لیے رکھ دیں گے تاکہ مصالحہ فش میں اچھی طرح سے جذب ہو جائے بہتر یہ ہے کہ فش کو مصالحہ جذب کرنے کے لئے زیادہ ٹائم دیا جائے ویوورزاس کے بعد ہم فش کو درمیانی آنچ پرفرائی کرلیں گے کیونکہ تیز آنچ پر فش اوپر سے تو فرائی ہو جائے گی مگر اندر سے کچی رہ جائے گی لہذا فش کو میڈیم ‏to ہائی فلیم پر فرائی کریں تاکہ فش اچھی طرح سے اندر تک پک جائے اس کے ساتھ ہی ہماری چٹپٹی خوشبودار اور خوش ذائقہ فرائیڈ فش تیار ہے امید ہے آج کی ریسپی آپ کو پسند آئی ہوگی  اجازت دیجیے 
 اللہ حافظ 
  
Thumbnil Lahori Fried Fish
Tags:
fatima shafqat tv,fstv,chatpati fried fish by fatima shafqat tv,fish fry,lahori fry fish recipe,lahori fry fish,lahori fish recipe,lahori fish fry recipe,how to make lahori fish,lahori fish fry recipe by fatima shafqat,fish fry recipe,lahori fish recipe by fatima shafqat tv,fried fish recipe pakistani,fried fish recipe tasty,spicy fried fish,lahori fish fry recipe,easy fish fry recipe,easy fish fry recipe indian,easy fish fry recipe in urdu,how to make fish

0 Comments:

Post a Comment